QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، ووٹ ڈالنا اپنے آپ پر ظلم کرنے کے مترادف ہے، زمرودہ حبیب

23 Apr 2014 21:06

اسلام ٹائمز: تحریک خواتین کی سربراہ نے کہا کہ جن بھارت نواز سیاست دانوں نے ضلع اسلام آباد کا حلیہ و شبیہ بگاڈ کے رکھ دی ہو اور عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہو اُن کے لئے انتخابات میں حصہ لینا اپنے آپ پر ظلم کرنے کے برابر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چناﺅ بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں جموں و کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے اسلام آباد (اننت ناگ) میں خواتین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اُن خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو شہداء، اسیروں، فرضی جھڑپوں میں مارے گئے بے گناہ و معصوموں اور لاپتہ لوگوں کی لاج نہ رکھتے ہوئے الیکشن ریلیوں میں مردوں کے سامنے اور مردوں کے ساتھ ناچتی اور گاتی پھرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ جن بھارت نواز سیاست دانوں نے ضلع اسلام آباد کا حلیہ و شبیہ بگاڈ کے رکھ دی ہو اور عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہو اُن کے لئے انتخابات میں حصہ لینا اپنے آپ پر ظلم کرنے کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع اسلام آباد کے غیور عوام سیاسی بالغ نظری کا بھرپور مظاہرہ کرکے اُن بھارت نواز سیاست دانوں سے دور رہیں۔


خبر کا کوڈ: 375810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375810/مقبوضہ-کشمیر-ووٹ-ڈالنا-اپنے-آپ-پر-ظلم-کرنے-کے-مترادف-ہے-زمرودہ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org