0
Wednesday 23 Apr 2014 19:37

ڈی آئی خان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس سے 270 ڈیبٹ کارڈز چوری

ڈی آئی خان، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس سے 270 ڈیبٹ کارڈز چوری
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس سے لاکھوں روپے مالیت کے ڈیبٹ کارڈز چوری ہوئے۔ چوری کی واردات کا انکشاف دو روز بعد ہوا۔ گلی باغ والی واقع دفتر میں ہونیوالی چوری کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دفتر کے گارڈز کے علاوہ دیگر عملے کو بھی شامل تفشیش کرلیا۔ ابتدائی تفشیش کے بعد گرفتار چار گارڈز کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ دیگر سٹاف سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیبٹ کارڈزچوری نہیں ہوئے بلکہ ملی بھگت سے اندرونی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ تین سو میں سے 270 وہی کارڈز چوری کئے گئے ہیں جن کو ایکٹی ویٹ کیا گیا تھا۔ جبکہ باقی کے 30 کارڈز جو ان کے ساتھ رکھے ہوئے تھے جوں کے توں موجود ہیں۔ ایس ایچ او کینٹ سیف الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ اس واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ : 375813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش