QR CodeQR Code

آرمی چیف کا سوات کا دورہ، 2 کالجز کا افتتاح

23 Apr 2014 22:39

اسلام ٹائمز: جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو میں معاون ثابت ہونگے، دونوں منصوبوں کو آرمی انجینئرز نے یو اے ای کے تعاون سے مکمل کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر ہونے والے دو کالجز کا افتتاح کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سیدو شریف کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو میں معاون ثابت ہوں گے، دونوں منصوبوں کو آرمی انجینئرز نے یو اے ای کے تعاون سے مکمل کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون پر یو اے ای کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 375853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375853/ا-رمی-چیف-کا-سوات-دورہ-2-کالجز-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org