0
Thursday 24 Apr 2014 10:52

جموں کشمیر میں انتخابات کے لئے خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے، علی گیلانی

جموں کشمیر میں انتخابات کے لئے خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے، علی گیلانی
 اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور آج 24 اپریل، 30اپریل اور 7مئی کو بالترتیب جنوبی کشمیر، وسطی کشمیر اور شمالی کشمیر میں اپنے اپنے گھروں میں رہ کر سول کرفیو نافذ رکھنے اور 29اپریل اور 6مئی کو نماز مغرب کے بعد شبانہ احتجاج اور مظاہرے کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات اس حال میں منعقد کرائے جا رہے ہیں کہ فوج اور پولیس کو ہر جگہ متحرک کیا گیا ہے۔ جو گرفتاریاں، چھاپے و تلاشیوں اور جگہ جگہ گشت لگا کر خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کر رہی ہیں، تاکہ لوگوں کو اس عمل میں شرکت کرنے کے لیے مجبور کیا جا سکے۔

سید گیلانی نے کہا کہ پرامن الیکشن بائیکاٹ مہم میں سرگرم پوری آزادی پسند قیادت کو گھروں، پولیس تھانوں یا جیلوں میں نظربند کر کے ووٹنگ کو عملاً ملٹری آپریشن اور یک طرفہ گیم بنا دیا گیا ہے اور اس کی اعتباریت اور اس کے جمہوری روح کو ختم کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق جن آزادی پسند لیڈروں اور کارکنوں کو ابھی تک حراست میں لیا گیا یا گھروں میں نظربند کیا گیا ہے، ان کی تعداد 300کے قریب پہنچ گئی ہے اور ان میں سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر غلام محمد گنائی، پیر سیف، ایاز اکبر، راجہ معراج الدین، محمد یوسف لون، امیر حمزہ، عاشق احمد صوفی، غلام محمد بانگی، بشیر احمد صالح، عبدل الرشید نارواو، زبیر احمد ترے، امتیاز احمد، حبیب آگوجری، بشیر احمد بٹ، محمد مقبول خان، ظہور احمد کنہ، اشفاق احمد کنہ، ظفر احمد کنجوال، ندیم احمد، اسد آپرے، معراج الدین نندہ، جاوید احمد نجار، سہیل احمد، غلام نبی ویری ناگ اور پرویز احمد کلو شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 375929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش