QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت 52 روپے فی کلو ہونی چاہیے، برجیس طاہر

24 Apr 2014 18:45

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون کے رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے اعلان کے مطابق گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتیں پنجاب کے برابر ہونی چاہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو گندم پر دی جانے والی سبسڈی ختم نہیں کی گئی، اس وقت بھی 73 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے اعلان کے مطابق گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتیں پنجاب کے برابر ہونی چاہیں۔ پنجاب میں اس وقت فی کلو قیمت 52 روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 14 روپے ہے، اس حوالے سے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان اور دیگر اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جمعرات کو وزارت امور کشمیر میں (ن) لیگ گلگت بلتسان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو دی جانے والی سبسڈی وفاقی حکومت کی طرف سے ختم کیے جانے کا کہا گیا اس پر احتجاج بھی ہوئے، سیاسی رہنماﺅں کی طرف سے بیانات آئے، اس بارے میں حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 376094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376094/گلگت-بلتستان-میں-گندم-کی-قیمت-52-روپے-فی-کلو-ہونی-چاہیے-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org