0
Thursday 24 Apr 2014 22:19

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں توانائی بحران كے خاتمے كے لئے جاری اصلاحتی پروگرام كے لئے 40 کروڑ ڈالر قرضے كی منظوری کے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کلاس گرہےاسر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرضہ تعاون کے ایک پروگرام كا حصہ ہے، جس سے توانائی کے شعبے کو قابل اعتماد، پائیدار اور محفوظ بنانے کے لئے اصلاحات کی جا سکیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت 2016 تک کم آمدنی والے صارفین کے علاوہ دیگر تمام صارفین کے لئے بجلی کی مد میں دی جانے والی سبسڈیز کا خاتمہ چاہتی ہے اس لئے اس اصلاحاتی پروگرام سے موجودہ بجلی ٹیرف اور سبسڈیز کو ازسرنو متعین کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ’’نیشنل پاور پالیسی‘‘ مرتب کی تھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے اسی پروگرام کے تحت قرضے کی منظوری دی ہے۔

خبر کا کوڈ : 376145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش