QR CodeQR Code

امریکی صدر باراک اوباما کی مشیر کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر

27 Apr 2009 09:06

مسلم دنیا کے حوالے سے اچھے نتائج کی امید کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کی مشیر کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر کیا گیا ہے۔ برقع پوش مصری امریکن خاتون دالیہ مجاہد صدر اوباما کو مسلمانوں کو درپیش تعصب اور مسائل کے بارے میں مشورے دیں گی۔


واشنگٹن. . ... . . مسلم دنیا کے حوالے سے اچھے نتائج کی امید کے لیے امریکی صدر باراک اوباما کی مشیر کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر کیا گیا ہے۔ برقع پوش مصری امریکن خاتون دالیہ مجاہد صدر اوباما کو مسلمانوں کو درپیش تعصب اور مسائل کے بارے میں مشورے دیں گی۔ دالیہ گیلپ سینٹر فار مسلم اسٹیڈیز میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سینئر تجزیہ کار ہیں۔ انہیں صدر اوباما کی ایڈوائزری کونسل میں اسی ماہ شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے سیاسیات کے امریکی پروفیسرجانEsposito کے ساتھ مل کر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب Who Speaks for Muslim تحریر کی ہے۔دالیہ کا کہنا ہے کہ ان کا مسلمانوں کے مطالعے پر کیا گیا کام مسلمانوں کی سوچ اور اور نقطئہ نظر پر مبنی ہے۔ مصری نژاد دالیہ اپنے خاندان کے ساتھ گزشتہ تیس سال سے امریکا میں مقیم ہیں۔ان کی تقرری پر عرب دنیا کو امید ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما سابق صدر بش کی مسلم دشمن پالیسیوں کو تبدیل کر دیں گے اور نائن الیون کے بعد سے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھی گئی بدگمانی اور ناروا سلوک کا خاتمہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 3762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/3762/امریکی-صدر-باراک-اوباما-کی-مشیر-کے-طور-پر-مسلمان-خاتون-کا-تقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org