0
Friday 25 Apr 2014 09:03

صوابی میں گاڑی پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صوابی میں گاڑی پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ تھانہ یار حسین کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک خاندان کے افراد پک اپ گاڑی پر صوابی سے پشاور جا رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے تھانہ یار حسین کی حدود میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو صوابی اور مردان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث صوابی روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 376220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش