QR CodeQR Code

امریکا میں قرآن کی بیحرمتی کے اعلان کے بعد 180 افراد کا قبول اسلام

19 Sep 2010 23:54

اسلام ٹائمز:ریاست فلوریڈا کے پادری کی طرف سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی دھمکیوں اور گراؤنڈ زیرو میں مسجد کی تعمیر کی مخالفت کے بعد صرف امریکی دارالحکومت میں 180 افراد نے اسلام قبول کیا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک عیسائی پادری کے جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی دھمکی کے بعد غیرمسلم شہریوں کے اسلام کی جانب رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اور ابتک 180 امریکیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر محمد ناصر نے بتایا ہے کہ ریاست فلوریڈا کے پادری کی طرف سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی دھمکیوں اور گراؤنڈ زیرو میں مسجد کی تعمیر کی مخالفت کے بعد صرف امریکی دارالحکومت میں 180 افراد نے اسلام قبول کیا ہے۔محمد ناصر نے بتایا کہ پچھلے 12 سال میں امریکا میں سالانہ 100 مساجد کے تناسب سے 1200 مساجد تعمیر کی گئی ہیں،جو امریکا میں تیزی کے ساتھ پھیلتے اسلام کی واضح علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ امریکا میں اسلام قبول کرنے والے مبلغ بن کر ابھر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 37627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37627/امریکا-میں-قرآن-کی-بیحرمتی-کے-اعلان-بعد-180-افراد-کا-قبول-اسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org