QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کی جنرل کونسل کا 3 روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا

25 Apr 2014 17:40

اسلام ٹائمز: جامعۃ الصادق کراچی کمپنی میں جاری تین روزہ اجلاس میں ملک بھر سے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا تین روزہ اجلاس جامعۃ الصادق کراچی کمپنی اسلام آباد میں بعد از نماز جمعہ شروع ہوچکا ہے۔ تین روزہ مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں ملک بھر سے ایس یو سی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان شریک ہیں، جبکہ جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے مرکزی صدور و نمائندگان بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔ اجلاس کی پہلی نشست میں سربراہ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 376343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376343/شیعہ-علماء-کونسل-کی-جنرل-کا-3-روزہ-اجلاس-اسلام-آباد-میں-شروع-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org