QR CodeQR Code

نواز شریف کی خواہش ہے کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج کا کنٹرول اُس کے پاس ہو، رحمت وردگ

25 Apr 2014 23:12

اسلام ٹائمز: سربراہ تحریک استقلال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پرویز مشرف کے ساتھ جھگڑا بھی انہی معاملات پر ہوا تھا، نواز شریف فوج اور آئی ایس آئی سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا بدلہ لے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج کا کنٹرول ان کے پاس ہو اور فوج کا رویہ حکومت کے ساتھ ایسا ہونا چاہئے جیسے ان کے زرخرید غلام ہوں۔ لیکن ایسا ممکن نہیں۔ جس کی وجہ سے حکومت اور فوج میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے گزشتہ حکومت میں اپنے پیشہ ورانہ امور کی جانب مکمل توجہ مبذول رکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جمہوریت کا تحفظ چاہتے ہیں۔ لیکن نواز شریف نے حکومت میں آکر ایک بار پھر فوج کے ساتھ معاملات احسن طریقے سے چلانے کی بجائے کشیدگی کا ماحول پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے پچھلے دور حکومت میں بھی جنرل مشرف سے اس لئے ٹکرائو لیا تھا کہ وہ فوج پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے تھے، جس میں ناکامی کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء لگا۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر کے معاملے پر حکومت آئی ایس آئی کے بجائے جیو نیوز کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ اب تک حکومت کی جانب سے واضح الفاظ میں جیو نیوز کی اس حرکت کی پرزور مذمت سامنے نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 376371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376371/نواز-شریف-کی-خواہش-ہے-کہ-آرمی-چیف-سمیت-پوری-فوج-کا-کنٹرول-ا-س-کے-پاس-ہو-رحمت-وردگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org