QR CodeQR Code

حکومت پارا چنار،ہنگو اور خیواص کے مظلوم عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلائے،جعفریہ الائنس

20 Sep 2010 11:04

اسلام ٹائمز:مقررین نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے وادی پاراچنار طالبان دہشت گردوں کے محاصرہ میں ہے،لیکن حکومت اس محاصرہ کو کھولنے میں ناکام نظر آتی ہے


کراچی:اسلام ٹائمز-جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ حکومت پارا چنار ٹل روڈ،ہنگو اور خیواص میں عوام کو دہشت گردوں کے مظالم سے نجات دلائے۔فیڈرل بی ایریا میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہاں کے عوام عرصہ دراز سے طالبان اور منگل خان کے لشکر کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں،پارا چنار کے گاؤں خیواص میں 18 سے زیادہ معصوم دیہاتیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جو قابل مذمت فعل ہے اس کے علاوہ عرصہ پانچ سال سے وادی پارا چنار دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے،لیکن حکومت اس محاصرے کو کھولنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ 21 رمضان کو یوم شہادت حضرت علی(ع) پر حملہ کرنے والوں کو عدالتی حکم پر رہا کرنے کا چیف جسٹس نوٹس لیں۔اجلاس میں مولانا حسین مسعودی،مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ فرقان،علامہ نثار احمد،شبر رضا،سلمان مجتبیٰ،آغا آفتاب،اظہر عباس زیدی،سمن رضوی،علامہ جعفر رضا اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈاکٹر عمران فاروق کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی گئی اور کہا کہ جعفریہ الائنس قائد تحریک الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔اجلاس کی ایک قرار داد میں کہا گیا کہ قرآن کی بے حرمتی صہیونی سازش کا نتیجہ ہے،جسے مسلمان کسی بھی طرح برداشت نہیں کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 37640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37640/حکومت-پارا-چنار-ہنگو-اور-خیواص-کے-مظلوم-عوام-کو-دہشت-گردوں-سے-نجات-دلائے-جعفریہ-الائنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org