0
Saturday 26 Apr 2014 00:17

ملتان، جماعت اسلامی 27 اپریل کو مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کے خلاف ریلی نکالے گی

ملتان، جماعت اسلامی 27 اپریل کو مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کے خلاف ریلی نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کسانوں، اساتذہ، طلباء اور مزدوروں کی نمائندہ تنظیموں کا اجلاس ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں آصف محمود اخوانی کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی ''دارالسلام '' میں منعقد ہوا۔ جس میں سینئر نائب صدر پیغام یونین پاکستان خواجہ ظہور بٹ، صدر کسان بورڈ جنوبی پنجاب فیاض الحسن بھٹہ، سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی حافظ ذیشان شبیر، سیکریٹری پیغام یونین پرویز صفدر، سلیم اللہ، صدر پاسبان رکشہ یونین صوفی محمد صدیق، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان معاذ امجد، سیکریٹری جمعیت طلبہ عربیہ ملتان حافظ زبیر، اسامہ امین، جنید انور و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 27 اپریل کو ہونے والی مہنگائی، بیروزگاری اور ظلم کے نظام کے خلاف منعقدہ ''عوامی احتجاجی ریلی'' کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں شامل تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کی مہم کا بھرپور خیر مقدم کیا اور ریلی میں بھاری افرادی قوت کے ساتھ شرکت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ احتجاجی ریلی حکمرانوں کیلئے وارننگ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف اخوانی نے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں اور عوام کا جینا حرام نہ کریں ورنہ بہت جلد حکمرانوں کے گریبان عوام کے ہاتھوں میں ہوں گے۔عوام کو اپنا حساب لینے کیلئے حکمرانوں کے ایوانوں کو ہلانا ہو گا۔ بیرونی آقاؤں کے غلام اپنی عوام کی کھال اتارنے پر تلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 اپریل حکمرانوں کے احتساب کا دن ہے۔ جماعت اسلامی انشاء اللہ بھرپور افرادی قوت کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی اور ملتان میں ایک نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 376459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش