QR CodeQR Code

گلگت بلتستان عوام کے مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے، ایم ڈبلیو ایم

26 Apr 2014 05:36

اسلام ٹائمز: صحبت پور ڈسٹرکٹ جعفر آباد میں مظاہرین نے 1999 اور 2000 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گندم کی سبسڈی کو بحال کرنے کے نعرے لگائے اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین ضلع صحبت پور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سیکرٹری جنرل غلام حسین شیخ، سیکرٹری عزاداری سید عارف حسین شاہ، سیکرٹری سیاسی امور سید نیاز حسین شاہ نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کا مقصد گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ مظاہرین نے 1999 اور 2000 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گندم کی سبسڈی کو بحال کرنے کے نعرے لگائے اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر گلگت بلتستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور ملک گیر احتجاج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 376488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376488/گلگت-بلتستان-عوام-کے-مسائل-حل-نہ-کیے-گئے-احتجاج-کا-دائرہ-وسیع-کریں-گے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org