QR CodeQR Code

عوام حکومتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، سعودی شہزادی

26 Apr 2014 17:10

اسلام ٹائمز: گذشتہ کئی سالوں سے محبوس سعودی شہزادی سحر نے ایک ویڈیو پیغام میں سعودی جیل میں قید شیعہ عالم دین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیخ نمر النمر کو آزادی، حقوق اور انسانی کرامت کی اعلٰی مثال قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی بادشاہ کی بیٹی جو گذشتہ کافی عرصہ سے گھر میں محبوس ہے نے اپنے ملک کی عوام سے حکومت کے خلاف قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ کی یہ بیٹی جس کا نام سحر ہے جو جدہ میں اپنی 3 بہنوں کے ساتھ ایک محل میں طویل عرصے سے قید ہے، نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ مطالبہ عوام سے کیا ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی تجلیل کرتے ہوئے اور قیدیوں کی آزادی کے لیے کام کرنے والے یہ میرے لیے عزت کی بات ہے کہ میں تم سے آزادی، حقوق اور انسانی کرامت کا مفہوم سیکھ رہی ہوں۔ سعودی شہزادی نے اس پیغام میں شیخ نمر النمر شیعہ عالم دین کی طرف اشارہ کیا کہ جس کو بےگناہ افراد کی آزادی کے مطالبے پر قید کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 376640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376640/عوام-حکومتی-مظالم-کیخلاف-اٹھ-کھڑے-ہوں-سعودی-شہزادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org