0
Saturday 26 Apr 2014 22:27

کراچی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی

کراچی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کراچی گذری میں نجی شیعہ اسکول کی بس پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اور اب عبادت گاہوں کے باہر بھی نمازیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس سے یہ بات واضح ہے کہ یہ کالعدم گروہ استعماری ایجنٹ ہیں۔ جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ شیعہ و سنی مل کر ان دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ امین شہیدی نے گزری دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صیحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نمائندہ وفد نے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کی سربراہی میں مقامی اسپتال میں گذری بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 376644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش