0
Saturday 26 Apr 2014 17:31

پاک فوج ملت اسلامی پاکستان کے ایمان کا حصہ اور سچا محب وطن ادارہ ہے، علامہ شفقت شیرازی

پاک فوج ملت اسلامی پاکستان کے ایمان کا حصہ اور سچا محب وطن ادارہ ہے، علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ وحدت سیکرٹریٹ مظفر آباد میں ’’شام، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ امریکہ و اسرائیلی ایجنڈے کے تحت باقاعدہ منصوبہ بندی سے لیبیا، مصر، اردن، عراق اور شام کے عسکری اداروں کو بدنام اور کمزور کرتے ہوئے مسلمانان عالم کا قتل عام کیا گیا۔ وسائل کو لوٹا گیا، حکومتیں گرائی اور بنائی گئیں۔ تکفیری دہشتگرد، امریکہ، اسرائیل اور چند عرب ممالک کے اس خوفناک ایجنڈے کی تکمیل کی غرض سے مختلف اسلامی ممالک میں تباہی و بربادی مچائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کو بھی اسی ایجنڈے کی تکمیل کی زد میں لا کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں دہشتگرد سرایت کر رہے ہیں، پاکستان میں جگہ جگہ مقبوضہ علاقے قائم ہو چکے ہیں، جہاں حکومتی رٹ کا نام و نشان نہیں۔ پاکستان کا پرچم لہرانے پر پابندی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان ہمیشہ ملک کا سودا کرتے آئے ہیں۔ پاک فوج ملت اسلامی پاکستان کے ایمان کا حصہ اور سچا محب وطن ادارہ ہے، جو قوم کیلئے سینٹر آف گریوٹی کی حثیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 376645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش