0
Saturday 26 Apr 2014 18:16

کراچی پولیس کا عظیم کارنامہ، 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ بنا ڈالا

کراچی پولیس کا عظیم کارنامہ، 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ بنا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد شہر قائد کی پولیس نے بھی 6 ماہ کی شیر خوار بچی سمیت 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے 6 ماہ کی شیر خوار بچی سمیت ایک، 2 اور 3 سال سمیت 7 سال تک 10 معصوم بچوں کو پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی کوشش اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ درج کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ سہیل احمد مشہودی نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا کہ کس طرح یہ معصوم بچے اتنی سنگین واردات کر سکتے ہیں اور کس قانون کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور منشیات فروشی سمیت دیگر بے شمار جرائم کی وجہ سے شہری ایک اذیت میں مبتلا ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ادھر ہمیں شرمندگی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ہرروز شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز آزادنہ گھوم کر متعدد شہریوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیتے ہیں، سینکڑوں شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر ان سے موبائل، نقدی اورگاڑیاں چھین لی جاتی ہیں لیکن پولیس اپنی چابکدستی کا مظاہرہ صرف معصوم شہریوں پر ہی کرتی نظر آتی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی کراچی پولیس نے مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے 5 سے زائد بے گناہ افراد کو چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائمال کرتے ہوئے انکے گھروں سے گرفتار کرکے سنگین فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث قرار دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 376670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش