QR CodeQR Code

کراچی، دہلی کالونی دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

26 Apr 2014 18:28

اسلام ٹائمز: مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے دہلی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے دہلی کالونی میں گزشتہ روز مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ فریئیر میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے دہلی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے تھے، اس حوالے سے آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ دھماکے کا ہدف مسجد و امام بارگاہ یثرب سے نمازیوں کی لیکر جانیوالی بس تھی مگر خوش قسمتی سے بس محفوظ رہی، تاہم بس میں بیٹھے چند نمازی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 376672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376672/کراچی-دہلی-کالونی-دھماکے-کا-مقدمہ-نامعلوم-افراد-کے-خلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org