QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں خونین جھڑپ، 3 عسکری پسند سمیت 2 قابض فوجی ہلاک

26 Apr 2014 21:49

اسلام ٹائمز: اس سے قبل بھارت میں جاری انتخابات کے حوالے سے انتخابی عملے کے ایک رکن کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤ نے لوگوں کو انتخابات میں شرکت کرنے سے روکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج ایک جھڑپ میں 3 عسکری پسند اور بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، نیم فوجی دستے کے افسر نالن پربھت کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ جمعہ کو اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوجیوں اور پولیس نے شوپیاں کے گاؤں کو گھیرے میں لیا اور جنگجوؤں کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا، ان کے مطابق رات گئے دو جنگجوؤں اور دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فائرنگ کا تبادلہ رک گیا تاہم آج جھڑپ پھر سے شروع ہوگئی جس کے بعد ایک اور عسکری پسند جاں بحق ہوگیا، جھڑپ میں ایک مکان جس میں جنگجو چھپے ہوئے تھے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، عسکری پسندوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں جاری انتخابات کے حوالے سے انتخابی عملے کے ایک رکن کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤ نے لوگوں کو انتخابات میں شرکت کرنے سے روکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 376703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376703/مقبوضہ-کشمیر-میں-خونین-جھڑپ-3-عسکری-پسند-سمیت-2-قابض-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org