QR CodeQR Code

اسرائیلی حکومتی اخبار کا حزب اللہ لبنان کی طاقت و توانائی کا اعتراف

26 Apr 2014 22:40

اسلام ٹائمز: قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ لبنان کی سرحدوں پر کسی قسم کی کارروائی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے علاقے میں حزب اللہ لبنان کی طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان، اپنے قابل ذکر ہتھیاروں منجملہ، اپنے راکٹوں اور میزائیلوں سے مقبوضہ فلسطین کے کسی بھی علاقے کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتی ہے۔ اخبار ہاآرتص کے صحافی عاموس ہارل نے کہا ہے کہ جنوبی سرحدوں پر حزب اللہ لبنان کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت، اسرائیل کے حالیہ مہینوں کے اقدامات منجملہ جنوبی بیروت میں ضاحیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر حسان اللقیس کے قتل کا جواب ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ لبنان کی سرحدوں پر کسی قسم کی کارروائی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 376728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376728/اسرائیلی-حکومتی-اخبار-کا-حزب-اللہ-لبنان-کی-طاقت-توانائی-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org