QR CodeQR Code

نیٹو کنٹینرز کی چیکنگ کیوں نہیں کی جاتی؟چیف جسٹس

20 Sep 2010 14:35

اسلام ٹائمز:افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ نیٹو کینٹینرز کی کراچی سے افغان سرحد تک چیکنگ ہی نہیں ہوتی،نیٹو کینٹینر دھماکہ خیز مواد پاکستان میں لا کر اتار دیں تو کون ذمہ دار ہو گا؟


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ نیٹو کینٹینر کی کراچی سے افغان سرحد تک چیکنگ ہی نہیں ہوتی۔نیٹو کینٹینر دھماکہ خیز مواد پاکستان میں لا کر اتار دیں تو کون ذمہ دار ہو گا؟چیکنگ کیوں نہیں کی جاتی؟سپریم کورٹ میں نیٹو کنیٹرز سے ہزاروں لیٹر شراب برآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سب نے ملک کو کھوکھلا کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔برائی عدالتوں پر آتی ہے کہ وہ کیوں پوچھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے چار ٹرک قانونی طور پر افغانستان جائیں،تو سولہ غیر قانونی جاتے ہیں۔ جسٹس طارق پرویز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کنٹینرز کے ذریعے افغانستان کیلئے جانے والا سامان پشاور میں فروخت ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ نے نیٹو کنٹینٹرز کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے اسمگلنگ کے ایشو پر ممبر کسٹمز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 37673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37673/نیٹو-کنٹینرز-کی-چیکنگ-کیوں-نہیں-جاتی-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org