0
Saturday 26 Apr 2014 23:12

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا 2 روزہ اجلاس شروع، بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور پر غور

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا 2 روزہ اجلاس شروع، بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور پر غور
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا دو روزہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی زیرصدارت لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور پولیٹیکل سیکرٹریز شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی مسئولین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے بھی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو روزہ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی اتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 376738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش