QR CodeQR Code

پیرپگارا نے سندھ اسمبلی میں شہریار مہر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

27 Apr 2014 00:17

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہوئی جب کہ وزیراعظم نے پیر پگارا کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انہیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چننے کا اختیار دیا جس پر شہریار مہر کا نام منتخب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے شہریار مہر کو نامزد کردیا جس کی پیرپگارا نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لئے مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا اجلاس پیر صدرالدین راشدی کی رہائش گاہ پر ہوا تاہم اس اجلاس سے قبل ہی پیرپگارا نے فنکشنل لیگ کے شہریار مہر کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی کی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہوئی جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے پیر پگارا کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انہیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چننے کا اختیار دیا جس پر شہریار مہر کا نام منتخب کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 376749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376749/پیرپگارا-نے-سندھ-اسمبلی-میں-شہریار-مہر-کو-اپوزیشن-لیڈر-بنانے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org