0
Sunday 27 Apr 2014 06:09

ریپ سے متعلق سلفی عالم کے متنازعہ فتویٰ نے تہلکہ مچا دیا

ریپ سے متعلق سلفی عالم کے متنازعہ فتویٰ نے تہلکہ مچا دیا
اسلام ٹائمز۔ مصر میں تہلکہ مچا دینے والا فتویٰ منظر عام پر آ گیا، ایسے کسی فتویٰ کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، جس کے مطابق مردوں کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر ان کی جان کو خطرہ ہو تو وہ مخالفین کو اپنی بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے دیں۔ یہ فتویٰ مصری عالم اور سلفی پارٹی کے نائب صدر یاسر برہانی نے جاری کیا ہے، جس نے مصر بھر میں تہلکہ سا مچا کر رکھ دیا ہے، اور ملک بھر میں اس فتویٰ کی مذمت کی جا رہی ہے۔ یہ فتویٰ ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کی بیوی سے زیادتی ایسے ہی ہے جیسے دولت لوٹنا، ایسے واقعات میں شوہر اپنی بیوی کو حملہ آور کے سامنے جھکنے پر مجبور کرے اور اس کا دفاع نہ کرے۔ اس فتویٰ کے خلاف مصر اور سوشل میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ مصری وزارت امور کے ایک عہدیدار اسمد محمد علی کا کہنا ہے کہ اس فتویٰ کا اسلامی شریعت یا عام قانون سے دور کا تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو اپنی عزت کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ چاہے اسے جیل یا قبر ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ مسلم دنیا کی معتبر ترین یونیورسٹی الازہر نے بھی فتویٰ کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 376776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش