0
Sunday 27 Apr 2014 09:02

طالبان امریکی فوجی واپس کرنے کے لئے بے تاب

طالبان امریکی فوجی واپس کرنے کے لئے بے تاب
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی فوجی کی بدقسمتی کا اندازہ کیجئے کہ اسے اغواء کرنے والے طالبان تو اسے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن اسے لینے والے امریکیوں کا کہیں اَتا پَتا نہیں۔ سارجنٹ برگڈال کو طالبان نے 2009ء میں اغواءکیا تھا اور وہ اس وقت واحد امریکی فوجی ہے جو کہ طالبان کی قید میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان تو اس بات کیلئے بے تاب ہیں کہ اس امریکی فوجی کو واپس کرکے بھاری رقم حاصل کرسکیں لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہوپارہا کہ وہ کس امریکی ادارے سے اس کی واپسی کی بات کریں۔ کہا جارہا ہے کہ تقریباً آٹھ امریکی ایجنسیوں کے 24 افسران اس فوجی کے کیس پر کام کررہے ہیں، تاہم یہ سب اس قدر غیر منظم کوششیں کررہے ہیں کہ ایک طویل وقت گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ دوسری طرف برگڈال کے خاندان نے اس سلسلہ میں امریکی حکومت کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ برگڈال کے والد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہیں امریکی حکومت کی حکمت عملی پر بالکل بھی کوئی یقین نہیں ہے بلکہ وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ خود پشتو سیکھ کر طالبان سے براہِ راست رابطہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 376791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش