QR CodeQR Code

ڈیرہ جیل حملے میں ملوث دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

27 Apr 2014 14:05

اسلام ٹائمز: کلاچی پولیس نے اطلاع ملنے پر روڑی کے علاقے میں چھاپہ مار کے بدنام دہشت گرد حکمت اللہ عرف متی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں خود ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سنٹرل جیل پر ہونیوالے حملے میں ملوث دہشت گرد حکمت اللہ عرف متی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ تھانہ کلاچی کو اطلاع ملی تھی کہ روڑی کے علاقے میں شدت پسند اور ڈکیت گروہ کا سربراہ حکمت اللہ روڑی کے علاقے میں موجود ہے۔ کلاچی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بڑی نفری کے ہمراہ روڑی میں مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا تو متی نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کا جوان محمد سلیم شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حکمت اللہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، جس میں ہینڈ گرنیڈز، راکٹ لانچر سمیت دیگر خطرناک و خود کار اسلحہ شامل ہے۔ ڈی پی او نے کلاچی پولیس کی کاروائی کو سراہا ہے۔



خبر کا کوڈ: 376862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376862/ڈیرہ-جیل-حملے-میں-ملوث-دہشت-گرد-پولیس-مقابلے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org