QR CodeQR Code

علی آباد ہنزہ میں پینے کے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، عوام پریشان، کوئی پرسان حال نہیں

27 Apr 2014 18:20

اسلام ٹائمز: مقامی اور غیر مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن آباد نالے سے علی آباد کے لیے مہیا ہونے والی سرکاری واٹر سپلائی عوام کو برابری کی بنیاد پر فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ نگر کے غیر اعلانیہ ہیڈکوارٹر علی آباد میں پینے کے صاف پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، محکمہ واسا کی عدم دلچسپی کی باعث چند گھرانوں میں پینے کی پائپ سے زمینوں کو پانی دیا جا رہا ہے جبکہ پورا ایریا جہاں پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین، ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کے طلبہ، متاثرین عطاءآباد جھیل جو کہ عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں سخت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ محکمہ واسا کے ڈیوٹی پر تعینات ملازمین ہیڈ کوارٹر علی آباد کے ہوٹلوں میں ٹائم پاس کرکے شام کو اپنے اپنے گھر جاتے ہیں۔ سرکاری ڈیوٹی دینے کا خیال کسی کو نہیں ہے۔ ڈیوٹی نہ دینے کی وجہ سے اور ان کی غفلت کی باعث عوام اپنی مرضی سے پانی کا استعمال غلط طریقے سے کرتے ہیں۔ مقامی اور غیر مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن آباد نالے سے علی آباد کے لیے مہیا ہونے والی سرکاری واٹر سپلائی عوام کو برابری کی بنیاد پر فراہم کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے جبکہ دوسری جانب ہیڈکوراٹر علی آباد اور اس کے ملحقہ گاوں ڈورکھن، حیدر آباد کے لئے آبپاشی کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ضلعی انتظامیہ کو سنجیدگی سے نوٹس لیکر اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 376880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376880/علی-آباد-ہنزہ-میں-پینے-کے-پانی-کی-غیر-منصفانہ-تقسیم-عوام-پریشان-کوئی-پرسان-حال-نہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org