QR CodeQR Code

جے یو پی کے نئے دھڑے کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

28 Apr 2014 00:14

اسلام ٹائمز: فیصلے کےمطابق سرپرست اعلٰی حضرت پیر سید انیس حیدر شاہ، مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین نقوی، سینیئر نائب صدر پیر سید مصطفٰی اشرف رضوی، نائب صدر اول پیر سید طیب حسنین، نائب صدور پیر سید زوار حسین بخاری، پیر سید شفاعت رسول، پیر سید نفیس الحسن بخاری، علامہ محمد عباس ہاشمی اور پیر اسرار شاہ کو منتخب کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی کے مرکزی عہدیداروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ پیر سید معصوم حسین نقوی کو مرکزی صدر اور پیر غلام رسول اویسی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ عہدیداروں کی تعیناتی کا فیصلہ جامعہ حزب الاحناف لاہور میں جے یو پی کے نفاذ شریعت گروپ کی جمعیت علماء پاکستان نیازی میں شمولیت کے بعد ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس کے مطابق سرپرست اعلٰی حضرت پیر سید انیس حیدر شاہ، مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین نقوی، سینیئر نائب صدر پیر سید مصطفٰی اشرف رضوی، نائب صدر اول پیر سید طیب حسنین، نائب صدور پیر سید زوار حسین بخاری، پیر سید شفاعت رسول، پیر سید نفیس الحسن بخاری، علامہ محمد عباس ہاشمی اور پیر اسرار شاہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

جے یو پی نیازی کے سیکرٹری جنرل پیر غلام رسول اویسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ عمر حیات، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امجد حسین چشتی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام حسین ہاشمی، سیکرٹری مالیات صاحبزادہ سید ندیم اشرف رضوی، چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ سید محی الدین محبوب کاظمی ہوں گے۔ عہدیداروں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مقرر کردہ عہدیدار اپنی صلاحیتوں کے مطابق نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے روابط کو مضبوط بنائیں گے اور جمعیت علماء پاکستان کو مزید فعال بنائیں اور تنظیم سازی پر توجہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 376895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376895/جے-یو-پی-کے-نئے-دھڑے-عہدیداروں-کا-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org