0
Sunday 27 Apr 2014 22:42

کراچی میں آپریشن مزید تیز کیا جائے، قائم علی شاہ

کراچی میں آپریشن مزید تیز کیا جائے، قائم علی شاہ
اسلام تائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس کو کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اقبال محمود اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سید قائم علی شاہ نے کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے اور مقدس مقامات اور سرکاری اداروں کی سیکیورٹی بھی سخت کی جائے۔ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  اندرون سندھ اغواء کی وارداتوں کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے جبکہ پولیس کو مضبوط بنانے کیلئے جون تک جدید سامان خرید لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 376910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش