QR CodeQR Code

مذاکرات میں پیشرفت کے لئے پرامید ہیں، پروفیسر ابراہیم

28 Apr 2014 11:07

اسلام ٹائمز؛ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کیمٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ طالبان سے ہونیوالی پیشرفت پر حکومتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ طالبان قیادت جب بلائے گی ہم روانہ ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طالبان اور حکومت مذاکرات میں بات آگے بڑھے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کے لئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے جو ذمہ داری سونپی تھی وہ نبھا دی ہے، طالبان کا جواب آنے پر براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا، طالبان کمیٹی کے تمام رکن اس بات کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ جنگ بندی میں توسیع ہو۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان شوریٰ کے جواب اور ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ آئندہ ایک دو روز میں طالبان شوریٰ سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے ہونیوالی پیشرفت پر حکومتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ طالبان قیادت جب بلائے گی ہم روانہ ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 376999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376999/مذاکرات-میں-پیشرفت-کے-لئے-پرامید-ہیں-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org