QR CodeQR Code

مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو سزائے موت

28 Apr 2014 15:02

اسلام ٹائمز: معزول صدر مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع اور حامیوں سمیت 683 افراد کو پر تشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔ گزشتہ روز بھی مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 11 حامیوں کو 88 برس تک کی قید کی سزا جب کہ گزشتہ ماہ محمد مرسی کے 529 حامیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سیاسی مظاہروں کے بعد مصر کی فوج نے ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کا تخہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 377098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377098/مصر-میں-اخوان-المسلمون-کے-سربراہ-محمد-بدیع-سمیت-مزید-683-افراد-کو-سزائے-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org