0
Monday 28 Apr 2014 17:13

ملتان، جماعت اسلامی کی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف عوامی ریلی

ملتان، جماعت اسلامی کی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف عوامی ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، کرپشن، لوٹ مار اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیخلاف چوک خونی برج سے عوامی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر شبیر حسن بخاری، خواجہ عبیدالرحمن، سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، مزدور رہنما چودھری محمد حنیف، صوفی محمد صدیق، واثق خان، اسلامک لائرز موومنٹ کے صدر عظیم الحق پیرزادہ، اطہر عزیز ایڈووکیٹ، ڈاکٹر حفیظ انور، مولانا انعام اللہ، صہیب عمار صدیقی، شباب ملی کے رہنما سید حسنین رضا، اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما محمد فاروق، عمر مغل سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔

ریلی کے اختتام پر میاں آصف محمود اخوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ مہنگائی، بیروزگاری میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام غربت، بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں مگر حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیارہ ماہ میں ساڑھے 7 ارب روپے کے نوٹ چھاپے اور اسٹیٹ بنک سے ساڑھے6 ارب کا قرضہ لیا ہے لیکن عوام کی حالت نہیں سدھری۔ حکمرانوں کا دعوی ٰ ہے کہ ہم عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے عالمی مالیاتی اداروں، بنکوں سے قرضے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں عوام تو خوشحال نہیں ہوئے البتہ حکمرانوں کے بنک بیلنس میں ضرور اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل وپریشانیوں کا حل صرف قر آن وسنت کے عادلانہ نظام اور دیانت دار، خوف خدا رکھنے والی قیادت کے برسر اقتدار آنے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 377157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش