QR CodeQR Code

کراچی، سپریم کورٹ رجسٹری میں حامد میر حملہ کیس کی سماعت

28 Apr 2014 20:16

اسلام ٹائمز: دوران سماعت ہوم سیکرٹری ڈاکٹر نیاز عباسی، آئی جی سندھ اقبال محمود، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریفک کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ پولیس، رینجرز اور آئی بی نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تین رکنی جوڈیشل کمیشن نے حامد میر حملہ کیس کی سماعت کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی، آئی جی سندھ، اے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ پولیس نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ہوم سیکرٹری ڈاکٹر نیاز عباسی، آئی جی سندھ اقبال محمود، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریفک کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ پولیس، رینجرز اور آئی بی نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کیں۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد جائے واردات سے شہادتیں اکھٹی کی گئیں، حامد میر اور ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ جائے وقوع سے بیس میٹر کی حدود میں آنے جانے والی فون کالز کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ تفتیش میں مزید پیش رفت کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 377251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377251/کراچی-سپریم-کورٹ-رجسٹری-میں-حامد-میر-حملہ-کیس-کی-سماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org