QR CodeQR Code

نہتے شہریوں پر تشدد حکمرانوں کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، ناصیر شیرازی

28 Apr 2014 21:01

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین کو چلینج کرنے والوں کو سٹیسک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، دوسری طرف قوم کی ماوُں بہنوں اور پرامن مظاہرین پر تشدد کر کے بدترین طرز حکمرانی کا ثبوت دیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا اسلام آباد ڈی چوک پر نہتے خواتین، بچوں اور پرامن مظاہریں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی جمہوری مملکت ہے اور یہاں آزادی اظہار رائے پر کسی کو قدغن لگانے کا حق نہیں، نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے خواتین پر بہیمانہ تشدد کر کے اپنے آمرانہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے، مظاہرے میں شریک میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آمر بادشاہوں کی جی حضوری کرنے والے حکمرانوں نے پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے آقاوُں کی یاد تازہ کر دی۔

سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کو چلینج کرنے والوں کو سٹیسک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں، دوسری طرف قوم کی ماوُں بہنوں اور پرامن مظاہرین پر تشدد کر کے بدترین طرز حکمرانی کا ثبوت دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان نااہل اور دہشت گرد نواز حکمرانوں نے مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے محب وطن قوتوں کو ان کیخلاف بھرپور اور منظم طور پر میدان میں آنا ہو گا تاکہ قومی اداروں کے تشخص کی بحالی اور مستحکم پاکستان کے خواب پورا کر سکیں۔ ناصر شیرازی نے مزید کہا دہشت گردوں اور قاتلوں کے ساتھ مذاکرات اور نہتے شہریوں پر تشدد سے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں اور واضح ہو چکا ہے کہ سعودی عرب کے ایما پر پاکستان میں کیا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 377254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377254/نہتے-شہریوں-پر-تشدد-حکمرانوں-کی-ا-مرانہ-ذہنیت-عکاسی-ہے-ناصیر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org