QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کی سبسڈی بحال کردی

28 Apr 2014 21:41

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 5 ارب 65 کروڑ روپے کی حالیہ سبسڈی کے علاوہ 45 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی ہے جسکے بعد اب جی بی میں گندم کی فی کلو قیمت 14 روپے سے کم کرکے 11 روپے کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے گندم کی سبسڈی بحال کر دی ہے، وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی بڑھاتے ہوئے فی کلو قیمت 11 روپے مقرر کردی ہے۔ وفاقی وزیر برجیس طاہر نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم نے 5 ارب 65 کروڑ روپے کی حالیہ سبسڈی کے علاوہ 45 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دیدی ہے، جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں گندم کی فی کلو قیمت 14 روپے سے کم کرکے 11 روپے کر دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے گندم پر سبسڈی واپس لیے جانے کے خلاف 12 روز سے احتجاج شروع رکھا تھا، جو حکومتی یقین دہانی کے بعد ہفتہ کو ختم کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 377271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377271/وفاقی-حکومت-نے-گلگت-بلتستان-کیلئے-گندم-کی-سبسڈی-بحال-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org