QR CodeQR Code

عراق، خود کش حملے اور بم دھماکے، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک، 70 زخمی

29 Apr 2014 14:31

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق کار دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے صدر میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر متعدد پولنگ سٹیشنز اور سیکورٹی فورسز پر خودکش حملوں، بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں زیادہ تر سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کار دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے صدر میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عراق میں 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، تاہم شدت پسندانہ واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 377351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377351/عراق-خود-کش-حملے-اور-بم-دھماکے-سیکورٹی-اہلکاروں-سمیت-30-افراد-ہلاک-70-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org