0
Tuesday 29 Apr 2014 14:50

حکومت سندھ شیعہ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، شیعہ ایکشن کمیٹی

حکومت سندھ شیعہ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، شیعہ ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء سے یکجہتی کے لئے دعائیہ و تعزیتی اجتماع گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور اسلام انسانیت کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ حکومت سندھ شیعہ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سید علی اوسط نے کہا کہ مسلسل ہونے والی قتل و غارت سے یہاں کے عوام پریشان ہیں۔ اجتماع سے سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس رضوی، صغیر عابد، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 377513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش