0
Tuesday 21 Sep 2010 08:46

امریکا،ٹیکساس کے فوجی اڈے میں فائرنگ،دو افراد ہلاک

امریکا،ٹیکساس کے فوجی اڈے میں فائرنگ،دو افراد ہلاک
ٹیکساس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا میں فوجی اڈے پر فائرنگ میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق ریاست ٹیکساس کے Fort Bliss بیس میں ایک اسٹور پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔جس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔حملہ آور کی فائرنگ سے اسٹور پر موجود ایک شخص بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،حملہ آور کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے وہ فورٹ بِلِس کے اڈے میں تعینات اہلکار تھا یا کوئی اور۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور فوجی اڈے کے گیٹ بند کر دیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 37753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش