0
Tuesday 29 Apr 2014 21:41

طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن قائم ہوجائیگا، نواز شریف

طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن قائم ہوجائیگا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہونے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اچھی نیت کے ساتھ طالبان سے مذاکرات شروع کئے ہیں۔ امید ہے کہ عسکریت پسندوں سے بات چیت کے نتیجے میں امن قائم ہو جائےگا۔ کراچی کے متعلق نواز شریف نے کہا کہ شہر قائد میں امن و امان قائم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ جلد کراچی میں بھی مکمل امن ہو جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا ملک میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے لیکن سلامتی پر آنچ نہیں آنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ برطانوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 377658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش