QR CodeQR Code

حالت جنگ میں ہیں، سرحدوں کے باہر اور اندر جنگیں جاری ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ

30 Apr 2014 00:25

اسلام ٹائمز: کراچی میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں رضوان اختر نے کہا کہ عوام کو بھی عہد کرنا ہوگا کہ شہدا اور انکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیاں کچھ حد تک واپس آئی ہیں، کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، سرحدوں کے باہر اور اندر جنگیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی میں سندھ رینجرز کی جانب سے شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے جبکہ خضوصی بچوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں شہدا کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی اور اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے جان بھی حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔ رضوان اختر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بھی عہد کرنا ہوگا کہ شہدا اور انکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 377710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377710/حالت-جنگ-میں-ہیں-سرحدوں-کے-باہر-اور-اندر-جنگیں-جاری-ڈی-جی-رینجرز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org