QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس اور خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کی نئی فہرستیں تیار کرلیں

30 Apr 2014 05:09

اسلام ٹائمز: کے پی کے پولیس نے انٹیلی جنٹس اداروں کی مدد سے ستر دہشت گردوں کی فہرست تیار کی ۔ دہشت گردوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کرکے ان کے سروں پر انعامات رکھے گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخواہ پولیس نے انٹیلی جنٹس اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نئی فہرستیں کی ہیں۔ تیار کی گئی نئی فہرستوں میں ستر سے زائد دہشت گردوں کے نام شامل ہیں، جن کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کی گرفتاری یا اطلاع پر بھاری انعام کا اعلان مقرر کیا گیا ہے۔ جس میں 5سروں کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کیٹگری اے میں پانچ بڑے شدت پسند شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت دو کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ کیٹگری بی میں جو دہشت گرد شامل ہیں ان کے سروں کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سی کیٹگری میں شامل 63 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ تیار کی جانیوالی فہرستوں میں کالعدم تنظیموں کے سرغنے بھی شامل ہیں۔ تینوں فہرستیں محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئی ہیں جس کے بعد میڈیا پر مشتہر کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 377750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377750/خیبر-پختونخوا-پولیس-اور-خفیہ-اداروں-نے-دہشت-گردوں-کی-نئی-فہرستیں-تیار-کرلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org