0
Wednesday 30 Apr 2014 08:01
استعماری قوتیں پاکستان کو تباہ کرنیکی سازشیں کر رہی ہیں

ہم جمہوریت نہیں بلکہ شریعت اور خلافت کے قائل ہیں، سراج الحق

ہم جمہوریت نہیں بلکہ شریعت اور خلافت کے قائل ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے زرداری اور نواز شریف مل بیٹھ کر قومی دولت لوٹنے اور اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے منصوبے بناتے ہیں، دونوں نے عوام کے مفاد کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا، لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی میسر نہیں جبکہ مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ سارے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، استعماری قوتیں پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ نواز شریف اور راحیل شریف ملک میں امن کے قیام اور انتشار کے خاتمے کے لیے مذاکرات کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ مشرف قوم کا مجرم ہے اسے فرار کا موقع دیا گیا تو عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہوگا، نواز شریف کا فرض ہے کہ وہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کریں اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کو ختم کرائیں۔ گذشتہ روز لوئر دیر کے علاقوں جنڈول اور ثمرباغ میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے پاکستانی حکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ جب تک ملک میں خلافت اور شریعت کا نظام نافذ نہیں کیا جاتا، ملکی آئین و قانون پر کماحقہ عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ سراج الحق نے کہا کہ ہم جمہوریت نہیں بلکہ شریعت اور خلافت کے قائل ہیں، آئندہ دور شریعت کا ہوگا۔ طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ مذاکرات کمیٹی میں فوج کا نمائندہ شامل کرکے کمیٹی کو بااختیار بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 377756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش