0
Wednesday 30 Apr 2014 10:00

پاکستان کے عوام اپنی فورسسز کے ساتھ کھڑے ہیں، فیصل رضا عابدی

پاکستان کے عوام اپنی فورسسز کے ساتھ کھڑے ہیں، فیصل رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے والوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ ہائیڈ پارک ہے جس میں آپ کھانا کھائو مراعات لو بات کرو اور بس۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا۔ طاہر القادری کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن عمران خان نے اپنا گولڈن وقت ضائع کر دیا ہے۔ پاکستان کے عوام نے واضع کر دیا ہے کہ یہ وہ لوگ نہیں ہیں جن کو انہوں نے ووٹ دیا تھا۔ یہ 11 مئی کو جمہوریت کی برسی منانے جا رہے ہیں۔ جس وقت پاک فوج نے لال مسجد آپریشن کیا تھا جیو گروپ اسی دور سے پاک افواج پر حملے کر رہا ہے۔ جیو نے افتخار چوہدری کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے عوام اپنی فورسسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی فورسسز پر ساری دنیا میں کیچڑ اچھالا گیا اور اب اگر کہا جائے کہ تھوڑا سا جرمانہ کریں درست نہیں ہے۔ آٹھ گھنٹے تک ڈی جی آئی ایس آئی کی کردار کشی کی گئی۔ جنگ اور جیو کی اینٹی پاکستان پالیسی کی لمبی تاریخ ہے یہ اینٹی پاکستان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اس کی سیاست کو ختم کر دیتے ہیں جس کو چاہتے اس کو سیاستدان بنا دیتے ہیں۔ یہ سب اینٹی پاک فوج پالیسی پر گامزن ہیں۔ سیاستدان سارے اس لئے اکٹھے ہیں کیونکہ ان کے کیس عدالتوں میں ہیں اور عدالتیں ان کی مانتی ہیں۔ انہوں نے نادرا کے افسر کو گھر بھجوا دیا تاکہ انگوٹھوں کی تصدیق نہ کرائی جا سکے۔

خبر کا کوڈ : 377782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش