QR CodeQR Code

جنوبی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،9 فوجی ہلاک،4 زخمی

21 Sep 2010 13:39

اسلام ٹائمز:افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے یہ سال سب سے ذیادہ برا ثابت ہوا ہے،جس میں اب تک ہلاک ہو نے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد 529 ہو گئی ہے،ہیلی کا پٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی


 کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق جنوبی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 9 نیٹو فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ایساف کے مطابق جنوبی افغانستان میں نیٹو فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے اس میں موجود 9 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے،جبکہ دو نیٹو فوجی،ایک افغان فوجی اور ایک ایک شہری زخمی ہو گئے۔افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے یہ سال سب سے ذیادہ برا ثابت ہوا ہے،جس میں اب تک ہلاک ہو نے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد 529 ہو گئی ہے،ہیلی کا پٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے سے نو فوجی ہلاک ہو گئے۔انٹرنیشنل سیکیورٹی فورس ایساف نے کابل سے جاری بیان میں ہیلی کاپٹر گرنے اور نو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ایساف نے اس بات سے انکار کیا کہ ہیلی کاپٹر طالبان حملے میں تباہ ہوا۔ایساف نے کہا کہ اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے میں تباہ ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 37794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37794/جنوبی-افغانستان-میں-نیٹو-ہیلی-کاپٹر-گر-کر-تباہ-9-فوجی-ہلاک-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org