QR CodeQR Code

کشمیر سمیت تمام امور پر پاکستان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،نروپما راو

21 Sep 2010 14:23

اسلام ٹائمز:بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر پاکستان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں،تاہم انھوں نے نے ایک بار پھر کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ اور اپنا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے


 نئی دہلی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر پاکستان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں،تاہم انھوں نے نے ایک بار پھر کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ اور اپنا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر پاکستان سےمذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔کشمیر ایسا مسئلہ،نہیں جسے مذاکرات میں شامل نہ کیا جائے۔
راؤ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس کے علاوہ ممبئی حملوں کے متعلق بھی پاکستان سے مذاکرات منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔بھارتی سیکرٹری خارجہ امریکا میں امریکی صدر براک اوباما کے بھارتی دورے کے متعلق سیکورٹی اور دیگر انتظامات سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 37799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37799/کشمیر-سمیت-تمام-امور-پر-پاکستان-سے-مذاکرات-کیلئے-تیار-ہیں-نروپما-راو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org