0
Wednesday 30 Apr 2014 22:06

سکیورٹی خدشات کے باعث کئی علاقوں میں پولیو مہم منسوخ

سکیورٹی خدشات کے باعث کئی علاقوں میں پولیو مہم منسوخ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی اور درابن کے متعدد علاقوں میں پولیو مہم کو آخری روز منسوخ کردیا گیا کیونکہ روڑی، مڈی، کلاچی شہر اور لونی کے علاقوں میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنادی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پہلے ہی تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں درابن، پروآ اور کلاچی سرکل میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ144 کانفاذ کر رکھا ہے۔ جسکے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ان علاقوں میں بند ہے۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور اور ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی کے دعوے کئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیو مہم کے دوران متعدد ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ جس کے باعث پولیو مہم جاری رکھنا ممکن نہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 378066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش