0
Thursday 1 May 2014 12:00

فیصل رضا عابدی کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری

فیصل رضا عابدی کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے سابقہ رہنماء سید فیصل رضا عابدی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 مئی کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 5 تا 6مئی کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 7 تا 8 مئی کو کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 9 مئی کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی، 12 مئی کو اپیلوں پر فیصلے ہونگے، 15 مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی، 16 مئی کو سندھ اسمبلی میں صبح 9سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 378239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش