0
Thursday 1 May 2014 16:30

خیبر پی کے، انسداد دہشت گردی اور کوئیک رسپانس فورس کی تشکیل کی تیاری مکمل

خیبر پی کے، انسداد دہشت گردی اور کوئیک رسپانس فورس کی تشکیل کی تیاری مکمل
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور سید اختر شاہ کے مطابق خیبرپی کے حکومت کی جانب سے صوبے کو محفوظ بنانے، مثالی امن، دہشت گردی، بدامنی و لاقانونیت کے خاتمے، دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے اور دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس اور کوئیک ایکشن فورس بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی فورس 2500 ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل ہوگی۔ خیبر پی کے پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے جدید سازوسامان و اسلحہ کی فراہمی کیلئے 400 ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 378271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش