0
Thursday 1 May 2014 17:10

طالبان کے ساتھ مذاکرات پر حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے، مولانا فضل الرحمان

طالبان کے ساتھ مذاکرات پر حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے، مولانا فضل الرحمان

اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات پر حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو ایک سنجیدہ سیاست کی ضرورت ہے، کل تک طالبان کی حمایت کی جاتی تھی آج ذرا سے دباؤ پر ان کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ عمران خان کی احتجاجی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ کھڑے تھے آج ان کے خلاف علم جہاد بلند کر رہے ہیں، اس طرح کے پینترے تبدیل کرنے والی سیاست عوام کو مطمئن نہیں کر سکتی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے حکومت کے ساتھ چند معاملات پر اختلافات ہیں جنہیں انہوں نے کبھی بھی پوشیدہ نہیں رکھا، لیکن اختلافات کے باوجود جمہوریت کی گاڑی چلنی چاہیئے، حکومت کو گرانے کی کوشش کی کی گئی تو ہم اسے سنبھالنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں چند پہلوؤں میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے وہیں انتظامی امور کے حوالے سے عوام کی شکایات بدستور موجود ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل کسی بھی جماعت کا وزارتیں لینا بڑی بات نہیں لیکن نظریاتی اختلافات سامنے آئیں تو وزارتوں کا معاملہ ثانوی ہو جاتا ہے، ہم نے حکومت کے ساتھ شمولیت نظریات کی ترجیح کی بنیاد پر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان سے مزاکرات سے لاتعلقی کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا کہ ہ نہیں سمجھتے کہ قبائل کا معاملہ ہو اور قبائل کو نظر انداز کر کے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے، ایک باقاعدہ قبائلی جرگہ آج بھی موجود ہے اور وہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

خبر کا کوڈ : 378284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش